نئی دہلی،5؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی سریندر سنگھ ’’کمانڈو‘‘کو سال 2014میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق معاملے میں عدالت کے سامنے پیش نہ ہونے کے لئے آج عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔کمانڈو ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ آشو گرگ کی عدالت میں پیش ہوئے جس کے بعد عدالت نے انہیں حراست میں بھیج دیا۔عدالت کی ہدایات کے باوجود گزشتہ چند مواقع پر ممبر اسمبلی پیش نہیں ہوئے تھے۔یہ معاملہ جنوب مغرب دہلی میں نارایا علاقے میں مبینہ طور پر پوسٹر اور بل بورڈز لگا کر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق ہے۔